افغانستان میں سلامتی دستوں سے تصادم میں مقامی کمانڈر سمیت18طالبان ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی فریاب صوبہ میں فضائی حملوں اور زمینی جھڑپوں میں طالبان کے ایک مقامی کمانڈر سمیت کم از کم32انتہاپسند ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

شمال میں افغان فوج کے209ویں شاہین کور نے ایک بیان میں کہا کہ قیصر ضلع کے خلیق گاؤں میں طالبان انتہاپسندوں اور سلامتی دستوں میں تصادم ہو گیا جس میں 18انتہاپسند ہلاک ہو گئے جن میں انکا مقامی کمانڈر ملا خال مرزا شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سلامتی دستوں کو فضائیہ کی بھی کمک پہنچی ۔ اس نے انتہاپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر بمباری کی جس میں 14انتہاپسند زخمی ہو گئے۔209ویں شاہن کور کے مطابق ان تصادموں اور فضائی حملوں کے دوران انتہاپسندوں کی کم ا زکم 5گاڑیاں اور 15مختلف قسم کے ہتھیار تباہ ہو گئے۔

فریاب ایسا صوبہ ہے جس کے کچھ اضلاع میں طالبان انتہاپسند اور دیگر گروپ بہت سرگرم ہیں اور اکثر و بیشتر دہشت گردانہ سرگرمیاں کرتے رہتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban commander among 32 killed wounded in faryab clashes airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment