طالبان نے افغانستان میں امریکی ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا

کابل: انتہا پسند تنظیم طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے سرفروشوں نے بگرام ایر فیلڈ کے قریب امریکی فضائیہ کا ایک ایف 16طیارہ مار گرایا ہے۔طالبان گروپ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ طیارہ پر فائرنگ کی گئی اور وہ بگرام میں تباہ ہو کر گر گیا۔جس میں پائلٹ بھی مارا گیا۔
لیکن یو ایس ایر فورس سینٹرک کمانڈ کے 55ویں اے ای ڈبلیو سرکاری امور ،455ایر ایکسپیڈ یشنری ونگ نے کہا ہے کہ اس ایف 16 طیارے کے تباہ ہونے میںدشمن کا ہاتھ نہیں ہے۔ یہ محض ایک حادثہ ہے اور فضائیہ کے اہلکار اس حادثہ کا سبب جاننے کے لیے تفتیش کر یں گے۔ذریعہ نے اس امر کی تصدیق کر دی کہ یہ ایف 16طیارہ 455ویں ایر ایکسپیڈ یشنری ونگ کو دیا گیا تھا جو29مارچ کو رات ساڑھے آٹھ بجے بگرام ایر فیلڈ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گیا۔ لیکن ذریعہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پائلٹ بحفاظت باہر نکل آیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban claims hand in f 16 crash as us reject enemy fire as incident factor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply