طالبان نے افغانستان میں ناٹو قافلہ پر خود کش حملہ میں 15فوجیوں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری لی

کابل: افغانستان میں تعینات امریکی قیادت والے فوجی اتحاد کے بیانیے کے مطابق قندھار شہر کے مضافات میں ناٹو فوجیوں کے ایک قافلہ کو نشانہ بنا کر خود کش حملہ کیا گیا جس میں 15 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ پاکستان سے متصل افغان صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان ضیا درانی کے مطابق ضلع دامن میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ناٹو کے قافلے سے ٹکرادی۔
اس سے قبل ناٹو حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملے میں جانی نقصان تو ہوا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ کتنے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ان کا تعلق کس ملک سے تھا۔آپریشن ریزولیوٹ فورس نے ایک بیان جاری کر کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اس حملے میں جانی نقصان کی کوئی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے حملہ کی تفصیلات مل جائیں۔طالبان کے ایک ترجمان قاری یوسف احمدی نے ابلاغی ذرائع کو بذریعہ فون اس حملہ کی ذمہ داری لینے کا دعویٰ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ طالبان کے فدائین دستہ کے ایک ممبر نے دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی وین امریکی فوجیوں کے قافلہ سے ٹکرا دی ۔جس میں لاتعداد امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن عام طور پردیکھا گیا ہے کہ حملہ ہوتا ضرور ہے اور اس میں جانی نقصان بھی ہوتا ہے لیکن طالبان اس میں مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی صوبہ قندھار میں طالبان کی جانب سے افغان چھاؤنی پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے باعث 26 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taliban claims 15 soldiers killed in bomb attack on nato convoy in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply