تکفیری دہشت گردوں کو شام اور عراق میں ہی دفن کر دیا جائے گا: ایرانی افسر بالا

تہران:ایران کے ایک اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ گذشتہ چند برسوں سے عراق اور شام میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے تکفیری دہشت گردوں کو عراق اور شام میں دفن کر دیا جائے گا۔
ایران کے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری محسن رضایی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ تکفیری گروپ مائل بہ زوال ہے اور اپنی بربادی کی طرف بڑھ رہا ہے اور جلد ہی نیست و نابود کر دیا جائےگا۔
انہوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ہم عنقریب تکفیریوں کو شام اور عرق میں دفن کر کے عالم اسلام کو اس لعنت سے نجات دلا دیں گے۔ایران نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عرب ملکون کی مدد کے لیے اپنے فوجی مشیر شام اور عراق روانہ کر دیے ہیں۔
رضایی نے کہا کہ تکفیریوں کی شکست اور ان کا فنا ہونا لازمی ہے۔رضایی نے کہا کہ تکفیری زیادہ تر مظالم موصل، تکریت اور سنی غلبہ والے علاقوں میں ڈھا رہے ہیں اور ان کے بنیادی ڈھانچہ تباہ کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: takfiri terrorists will be buried in syria iraq senior iran official in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply