تاجکستان کے صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

دو شنبے(تاجکستان): تاجکستان کے صدر امام علی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی فوج اور عوام کی قربانیوںکو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ انہون نے اپنے اس یقین کا اظہار تاجکستان کے دورے پر دوشنبے پہنچنے والے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبادلہ خیال کے دوران کیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے افغانستان سمیت خطے میں امن سے متعلق اقدامات اور علاقائی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل باجوہ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت پر تاجکستان کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ فوجی سربراہ نے کہاکہ انسداد دہشت گردی فورم کی میزبانی کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ تاجکستان کے صدر امام علی کے ساتھ ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے خطے میں بد امنی اور عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق تاجک صدر نے جنرل باجوہ کے ساتھ گفتگو کے دوران پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tajikistan president hails paks sacrifices in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply