دفاعی و سیکورٹی تعاون میں فروغ کے لیے چین ۔تاجکستان رضامند

دوشامبے: تاجکستان اور چین دفاعی اور سیکورٹی تعاون میں اضافہ اور انسداد دہشت گردی اشتراک کو مزید مضبوط کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ سینیئر چینی فوجی اہلکار سے ملاقات میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے کہا کہ دونوں ممالک کو افغانستان اور وسطی ایشیائی خطہ میں تخریب کار عناصر سے ،جو کہ اصل خطرہ بنے ہوئے ہیں،نمٹنے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہئے۔امام علی رحمٰن نے یہ بات پیر کے روز اس وقت کہی جب انہوں نے چین کے وسطی فوجی کمیشن کے ایک رکن اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے تحت نو تشکیل جوائنٹ اسٹاف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ فانگ فینگوئی سے ملاقات کی۔اس امر کا ذکر کرتے ہوئے کہ تاجکستان ۔ چین دفاعی اشتراک میں اضافہ تاجکستان کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے رحمٰن علی امام نے کہا کہ ان کا ملک چینی حمایت اور مدد پر چین کا ممنون و مشکور ہے اور زبردست ستائش کرتا ہے۔ انہوںنے یہ امید بھی ظاہر کی دونوں ممالک دفاع اور سیکورٹی کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Tajikistan china to boost anti terrorism cooperation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply