تائیوان میں ایک پسنجر ٹرین میں دھماکہ، 25 زخمی

تائیوان میں ایک پسنجر ٹرین میں دھماکہ، 25 زخمی
تائی پے: تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایک پسنجر ٹرین میں ہوئے دھماکے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ٹرین میں تائی پے کے سوگشین ریلوے اسٹیشن کے قریب کل دھماکہ ہوا جس میں 25 افرادزخمی ہو گئے۔
تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ تائی پے پولیس اور فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو ٹرین میں اسٹیل پائپ کی وجہ سے دھماکہ ہونے کا شبہ ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
تاہم ریلوے پولس بیورو کے ترجمان وانگ باؤ ژانگ نے کہا کہ پولس کو دھماکہ سے پہلے یا اس کے بعد کوئی انٹیلی جنس اطلاع موصول نہیں ہوئی جس سے اس دھماکہ کو دہشت گردانہ حملہ سمجھا جاتا ۔اس دھماکے کی کسی تنظیم یا فرد نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔