تائیوان میں جاپان کے سفارت خانہ کا نام بدلے جانے پر چین چراغ پا

تائی پے: تائیوان نے خود مختار جزیرہ میں واقع جاپان کے اصل سفارت خانہ کا نام تبدیل کرنے کاخیر مقدم اور اظہار مسرت کیا وہیں دوسری جانب چین اس سے ناراض ہو گیا ہے۔
تائیوان کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مشن کا نام تبدیل کرنے پر چین نے جاپان سے کہا کہ اسے یاد رکھنا چاہئے کہ وہ صرف ایک چین ہے اور تائیوان اس کا ایک حصہ ہے۔
جاپان نے اپنے مشن کا جو نام بدلا ہے اس میں مشن کے ساتھ تائیوان لفظ شامل کیا گیا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح تائیوان سے جاپان کا تعلق صرف رسمی ہے اور اس نے سفارتی تعلقات صرف چین سے قائم کئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Taiwan happy with japan missions name change but china miffed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply