شامی حکومت نے کیمیا وی ہتھیاروں کے استعمال کی تردید کی

دبئی:شامی حکومت نے حلب کے نزدیک اپوزیشن کے زیر قبضہ علاقے میں کیمیاوی ہتھیار کے استعمال کی تردید کی ہے۔ شام کی فوج کے خلاف الزام لگایا گیا تھا کہ لڑائی میں اس کے کیمیاوی ہتھیار گیس کے استعمال سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور درجنوں لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہوگئی۔
الجزیرہ کو ملے ویڈیو میں اپوزیشن کے حامیوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ شام کے سرکاری فوجیوں نے مشرقی حلب کے نزدیک خبکاری میں کیمیائی گیس کا استعمال کیاہے۔ حامیوں کے مطابق شامی فوج نے ہیلی کاپٹر سے دو بیرل بم گرائے جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور 100سے زیادہ زخمی ہوگئے۔راحت کارکنوں کے مطابق ہیلی کاپٹر سے منگل کے روز کلورین بم گرائے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrias war government denies chlorine attack claim in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply