شام کے معاملہ پرآستانہ امن مذاکرات 23جنوری کو

دبئی:روس نے مبینہ طور پر اس امر کی توثیق کر دی کہ شام معاملے پر قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 23 جنوری کو امن مذاکرات ہوں گے، جس میں شام کے سیاسی مستقبل کافیصلہ کیاجائے گا۔ مذاکرات کی میزبانی روس اور ترکی کی جانب سے کی جا رہی ہے جس میں شام کی حکومت اور باغیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
ان مذاکرات کا ،جوروس اور ترکی کی مساعی سے ہورہے ہیں،مقصد دسمبر کے اواخر سے نافذالعمل جنگ بندی پر پیشرفت کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ان دونوں ملکوں نے گزشتہ ماہ شام میں جنگ بندی کرائی تھی جس کی اپوزیشن گروپوں نے حمایت کی تھی۔ شام میں جنگ بندی 30 دسمبر کو عمل میں آئی تھی۔ روس کی وزارت خارجہ کے ایک ذرائع نے کہا، ”فی الحال ا اس اجلاس کے ملتوی ہوجانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اور نہ اس ضمن میں کوئی اشارہ ملا ہے۔تاہم یہ طے ہے کہ شام معاملے پر مذاکرات 23 جنوری کو ہوں گے۔“جنگ بندی معاہدہ کے، جس میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) یا القاعدہ سے وابستہ تنظیم جبھة النصرة لاھل الشام شامل نہیںہے، باعث ملک کے بیشتر حصوں میں امن قائم ہے۔ تاہم دارالحکومت دمشق کے کچھ مضافاتی علاقوں میں جو باغیوں کے زیر تسلط ہیں جنگ جاری ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrias war astana peace talks set for january 23 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply