ٹرمپ کااسلامی بنیاد پرستوں کے خلاف جنگ کو ترجیح دینا حوصلہ افزا اقدام: بشار الاسد

عمان:شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) کی زیر قیادت اسلامی بنیاد پرستوں سے جنگ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا ایک امید افزاء باتہے تاہم اس ضمن میں عملی اقدامات کی توقع کر لیناقبل از وقت ہوگا۔ یہ اطلاع نیوز ایجنسی ایس اے این اے نے آج دی ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق بیلجیم کے نامہ نگاروں کو صدر اسد نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگی آپریشن کو تیز کرنے کے لئے روس اور امریکہ کے درمیان کوآرڈنیشن کے مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ مسٹر اسد نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ امریکی صدر کا یہ قدم امید افزاہے، لیکن اس کے لئے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا اور اس سلسلے میں کوئی عملی اقدام کی توقع کرنا قبل از وقت ہوگا”۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: syrias assad views trump as promising on islamic state in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply