حلب مکمل طور پر داعش کے انتہا پسندوں کے چنگل سے آزاد

دبئی:شامی سیکورٹی فورسز نے حلب شہر پر اب مکمل طور پر کنٹرول کر لیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کل بتایا گیا کہ دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں کے آخری گروپ کے باہر نکلنے کے ساتھ ہی شہر پر مکمل طور پر کنٹرول ہو گیا۔ شہر میں سیکورٹی واپس بحال کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی فورسز نے اسے باغیوں کے لئے بہت بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی (آئی سی آر سی) نے بتایا کہ جو شہری وہاں سے نکلنا چاہتے تھے انہیں محفوظ نکال لیا گیا ہے جن میں زخمی بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ حلب شہر سے گزشتہ ہفتے کے دوران کم ازکم 34000شہریوں کو نکالا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian regime says it has taken full control of aleppo in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply