شامی باغیوں نے جنگی نوعیت سے اہم صوبہ شمالی حمہ پر قبضہ کر لیا

عمان: شامی باغیوں نے ایک زبردست کارروائی کرتے ہوئے جنگی نوعیت سے نہایت اہم شمالی صوبہ حمہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ کٹر جہادی تنظیم جند القصی نے فری سیرین آرمی کے ساتھ مل کر حلفایا شہر پر دھاوا بول دیا اور رات بھر چلی لڑائی میں سرکاری فوج کو پسپا کر دیا اور شمالی حمہ میں واقع سرکار نواز فورسیز کی چوکیوں پر قبضہ کر لیا. یہ شہر خاص شاہراہ کے قریب واقع ہے جو ساحلی علاقوں کی حلب۔
دمشق شاہراہ کو جوڑتا ہے۔ شام کے انسانی حقوق گروپ نے بھی شہر پر باغیوں کے قبضہ کی تصدیق کر دی ہے۔اس شہر میں اقلیتی عیسائی اور علاوی فرقہ کی آبادی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جیٹ طیاروں نے باغیوں کے چوکیوں پرفضائی حملہ کیا ہے جس میں خیال کیا جا رہا ہے کہ کم سے کم 20 باغی مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian rebels make gains in northern hama province capture strategic town in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply