دمشق کے مضافات میں شامی فوج و باغیوں میں خونریز جھڑپیں جاری

عمان:شامی فوج نے آج کہا ہے کہ دمشق کے شمال مشرقی ضلع میں، جو کہ جنگی نوعیت سے نہایت اہم علاقہ ہے،سرکاری کنٹرول والے علاقوں میںداخل ہوجانے والے شامی باغیوںکے ساتھ اس کا خونریز تصادم جاری ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایاہے راجدھانی کے سب سے بڑے داخلی راستہ پر علی الصباح باغیوں کے تازہ حملہ کے بعد یہ فوج کی پہلی زبردست جوابی کارروائی تھی۔
اس نے کہا کہ دہشت گرد گروپ نے جن کا تعلق القاعدہ کے سابق نصر ہ فرنٹ تنظیم سے ہے وہ جو بار ضلع میں گھس گئے تھے۔ فوج نے کہا” ان کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ اور نا پر بم برسائے جا رہے ہیں۔تاہم انہوں نے عباسین علاقہ کے نزدیک پرانے شہر کے قلب میں لڑائی کا کوئی ذکر نہیں کیا جبکہ باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے وہاں بھی حملہ کیاتھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian rebels launch offensive on damascus gateway retake ground in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply