ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر نے شام میں بشار الاسد سے ملاقات کی

دمشق: ایران کے وزیر خارجہ کے ایک سینیئر مشیر برائے سیاسی امور نے ، جو شام کے دورے پر جانے والے ایک ایرانی وفد کی قیادت کر ہے ہیں،شام کے صدر بشار الاسد سے اتوار کے روز ملاقات کی۔
سفارت کارحسین جبیری انصاری ،جو شام امن مذاکرات میں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار ہیں، آستانہ اور جنیوا امن مذاکرات کے حوالے سے حالیہ تغیرات سوچی روس میں شام پر قومی مذاکرات پر دیگر شامی حکام سے بھی ملاقات کر کے تبادلہ خیال کریں گے۔
جبیری انصاری پہلے ہی اوائل موسم گرما اور وسط سرمائی موسم میں شام کا دورہ کر چکے ہیں۔گذشتہ ملاقاتوں میں شامی صدر اور ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار حالیہ سیاسی معاملات اور شام کا بحران دور کرنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian president iranian diplomat discuss issues of interest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply