یوم مادر کے موقع پر بشار الاسد نے فوجیوں اور ان کی ماؤں کو مبارکباد دی

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد اور ان کی اہلیہ نے یوم مادر کے موقع پر ایک تقریب کے دوران سپاہیوں اور ان کی ماؤں کو مبارکباد پیش کی ۔واضح رہے کہ عالم عرب میں یوم مادر 21مارچ کو منایا گیا تھا جبکہ ہندوستان میں یوم مادر 8مئی کو منایا جائے گا۔صدر اسد نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ ملک و قوم نے آپ کو کیا دیا ۔
ہاں لیکن آپ لوگوں نے ملک کو جو دیا جو قربانیاں دیں ان کا موازنہ کسی سے نہیں کیا جاسکتا۔آپ لوگوں نے جو قربانیاں دیں خوا ہ وہ روح کی ہوں، جسم کی ہوں یا صحت کی ہوں وہ ملک کے تحفظ کی خاطر دی ہیں۔جب ملک صحتمند ہوجائے گا تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ میں سے ہر فوجی کے دل سے یہی صدا بلند ہوگی کہ میرے ہاتھ، میرے پیر، میری آنکھ اور میرے جسم کا ہر زخم مندمل ہوگیا ہے اور میں مکمل صحتیاب ہوں۔فروری میں موصول ہونے والی ایک رپورٹ میں جو اعداد و شمار بتائے گئے تھے اس کے مطابق اس خانہ جنگی میں 4لاکھ70ہزار افراد ہلاک اور جنگ سے پہلے کی شام کی آبادی کی تقریباً نصف آبادی اندرون سرحد و بیرون ملک نقل مکانی کر چکی ہے۔شامی فوجوں نے زبردسر پیش قدمیاں کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کے قبضہ سے کئی علاقے بازیاب کرا لیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian president bashar al assad salutes injured syrias soldiers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply