شام کے عوام بشار الاسد کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے: امریکی سفیر ہیلی

اقوام متحدہ: (رائٹر) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد کو وہاں کے عوام اپنا لیڈر نہیں مانتے ہیں ۔ اوور نہ ہی وہ اسد کو بر سر اقتدار دیکھنا چاہے ہیں۔ محترمہ ہیلی نے کل ایک پریس کانفرنس میں کہا ’ہمیں نہیں لگتا کہ مسٹر اسد کو لوگ اب چاہتے ہیں۔‘
انہوں نے گزشتہ ہفتے شام کے لوگوں کے خلاف تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کے مسٹر اسد کی تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے ان پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسد ایک جنگی مجرم ہے اور طویل عرصہ سے امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔
اور شامیوں کے ساتھ ان کا سلوک ظالمانہ اور ا گھناؤنا ہے۔ س سے قبل امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے گزشتہ ہفتے انقرہ میں کہا تھا کہ مسٹر اسد کی پوزیشن کا فیصلہ شام کے عوام کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian people do not want assad in power us envoy to un in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply