شامی حزب اختلاف جنیوا مذاکرات میں سنجیدگی کی خواہاں

جنیوا:شام میں حکومت مخالفین لیڈروں نے سرکاری وفد کے ساتھ بالمشافہ مذاکرات کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کل سےجنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات میں سنجیدگی اختیار کی جائے گی۔ تاہم حزب اختلاف نے شام کی سنجیدگی اور اس پر آمادگی پر شبہ کا اظہار کیا۔ترجمان سالم المسلط نے نامہ نگاروں سے کہا اپوزیشن نمائندے یہ نہیں چاہتے کہ اس مذاکراتی دور کا بھی وہی حشر ہو جو ایک سال پہلے ہوئے مذاکرات کا ہوا تھا جو بے نتیجہ رہے تھے۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں شام کے سفیر بشارالجعفری کی قیادت والے نمائندوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کا انہیںبڑا تلخ تجربہ ہے ۔ حکومتی نمائندے یہاں مذاکرات کرنے نہیں مہلت چاہنے اور شام میں مزید قتل و غارت گری کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔ ہمیں اس حکومت پر قطعاً اعتماد نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian opposition says wants serious partner in talks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply