فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ترک طیارے مار گرائے جائیں گے:شامی فوج کی دھمکی

بیروت:شامی فوج نے ترکی جنگی طیاروں کی جانب سے شمالی شام میں رات بھر ہوئے ہوائی حملے کے مدنظر آج دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے فضائی حدود میں آنے والے کسی بھی ترکی جنگی طیاروں پر حملہ کر کے اسے مار گرائے گا۔
شامی فوج کے جنرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی جنگی طیاروں کی جانب سے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے ایک بھی معاملے کو شام اب سختی سے نپٹے گا اور اپنی فضائی حدود میں آنے والے کسی بھی طیارے پر حملہ کر کے اسے مارگرائے گا۔
شامی فوج کی جانب سے یہ دھمکی شمالی شام میں ترکی فضائیہ کے کئی فضائی حملوں کے چند گھنٹے بعد دی گئی ہے۔واضھ رہے کہ ترک جنگی طیاروں نے حلب اور الرقعہ صوبوں میں داعش کے خلاف بر سرپیکار کرد فورسز کو خاص طور پر نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian military threatens to shoot down turkish warplanes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply