انقرہ کار بم دھماکہ میں شام کی انتہا پسند تنظیم کا ہاتھ تھا: ترک وزیر اعظم

انقرہ:ترک وزیر اعظم احمدداو¿د اوغلو نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ میں بدھ کو ہونے والے کا ربم دھماکہ میں ملوث شخص کی شناخت ہو گئی ہے اس کا تعلق شام کی انتہا پسند تنظیم پیپلز پروٹیکشن یونٹ سے ہے اور وہی اس حملہ کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے۔ حملہ آور کو ترکی میں کالعدم کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے کی مدد حاصل تھی۔ داو¿د اوغلو نے کہا کہ اس اصل ملزم کی شناخت صالح ناصر کے طور پر ہوئی ہے وہ شام کا باشندہ ہے اوروہ 1992میں شمالی شام کے اموذا صوبہ میں پیدا ہوا تھا۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز ہوئے اس ہلاکت خیز حملہ میں کم از کم28افراد ہلاک اور 61زخمی ہو گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا حملہ اور پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے درمیان براہ راست تعلق ثابت ہو گیا۔ابھی تک9مشتبہ گرفتار کیے جا چکے ہیں ۔اور تحقیقات جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian man behind ankara blast says davutoglu in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply