دمشق کے نزدیک ایک سرنگ میں بم دھماکے سے فوج کے جنرل سمیت9فوجی ہلاک

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق سے شمال مشرق میں واقعہراستاں شہر میں کل ایک سرنگ میں ہوئے دھماکے میں فوج کے جنرل کے علاوہ آٹھ فوجی ہلاک ہو گئے۔ شام میں واقع انسانی حقوق کی نگرانی کے گروپ کے سربراہ رمی عبد الرحمن کے مطابق باغیوں نے یہاں ہراستاں میں واقع ایک سرنگ میں یہ بم نصب کیا تھا۔
اس بم دھماکے میں فوج میں جنرل رینک کے ایک افسر کے علاوہ آٹھ دیگر فوجیوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے۔مسٹر عبدالرحمان نے بتایا کہ زخمیوں میں چند کی حالت سنگین اور نازک بنی ہوئی ہے۔ شامی حکومت یا فوج کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ کوئی بیان نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2011 سے شروع ہوئی خانہ جنگی کی وجہ سے شام میں تین لاکھ سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian general 8 soldiers killed in tunnel blast outside damascus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply