شب خون مار کر کرد جنگجوؤں نے حلب کی کاسٹیلو پہاڑی پر قبضہ کر لیا

دمشق: سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کی زیر قیادت کرد اور شامی فوجوں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک حملہ کر کے شام کے شمال مغربی صوبہ حلب میں جنگی نوعیت سے انتہائی اہمیت کے حامل کاسٹیلو کوہستانی خطہ کو القاعدہ سے وابستہ النصرہ فرنٹ سے چھین کر اس پر اپنا تسلط قائم کر لیا ۔
شامی حکومت کے میڈیا کے مطابق اس پہاڑی سلسلہ کی بازیابی سے حلب اوور جنوبی خطہ کے درمیان دہشت گردوں کی سپلائی بری طرح متاثر ہو گی۔شامی ڈیموکریٹک فورسز اور شامی فوج فی الحال حلب کو انتہا پسندوں کے قبضہ سے چھڑانے کے لیے ایک بڑی کارروائی کررہی ہیں ۔اور اس میں انہیں کافی حد تک کامیابی ملی بھی ہے اور انہوں نے دہشت گردوں کے قبضہ سے ایک بڑاحصہ چھڑا بھی لیا ہے۔
یہ اچانک حملہ 27فروری کو امریکہ و روس کی مساعی سے ہونے والی جنگ بندی کے پانچویں روز کیا گیا۔چونکہ جنگ بندی میں داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد فریق نہیں ہیں اس لیے یہ حملے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کہلائے جائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian forces recaptured aleppos strategic castello hill in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply