امریکہ شام میں بن بلایا مہمان ہے اس لیے وہ ملک سے نکل جائے:شامی نائب وزیر خارجہ

عمان: شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے امریکہ سے کہا ہے کہ چونکہ شام میں اس کی موجودگی غیر قانونی ہے اس لیے وہ سرزمین شام سے چلا جائے۔ اس امر سے کوئی اختلاف رائے نہیں کر سکتا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) کو وجود میں لانے میں امریکہ کا اہم کرداررہا ہے ۔ اب یہ بات کسی سے مخفی نہیں رہی ہے کہ شام و عراق میں نام نہاد دولت اسلامیہ فی العراق و الشام کا قیام دراصل اسلامی ممالک کے خلاف امریکہ کی ایک سازش تھی جبکہ اس طرح وہ مسلمانوں میں انتشار اور غیر مسلم اقوام کی نظر میں مسلمانوں کو بدنام کرنا چاہتا تھا۔ امریکہ شام و عراق میں اب تک دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور داعش کو اسلحہ سمیت نقد ڈالر کی صورت میں بھی امداد دی جا رہی ہے۔
شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مقداد نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ اور ہزاروں افراد کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ دہشت گردوں کی حمایت نہ کرتا تو شامی فورسز اب تک شام سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر چکی ہوتیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہتری اسی میں ہے کہ امریکی اپنے پیروں سے شام سے باہر نکل جائیں ورنہ دمشق ان کے ساتھ غاصب دشمن کی طرح پیش آئےگا۔واضح رہے کہ شام و عراق میں امریکی اتحاد کے فورسز دہشت گردوں کی بجائے مسلسل سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian deputy foreign minister faisal mekdad called on the united states to withdraw from the countrys territory in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply