شام کا بحران روس اور ایران کو شامل کیے بغیر دور نہیں کیا جا سکتا: جرمنی وزیر خارجہ

برلن: جرمنی کے وزیر خارجہ سیگمارگیبریل نے کہا ہے کہ مسئلہ شام روس اور ایران کے تعاون کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سب اس بات کو پسند کرتے ہوں لیکن یہ بات اپنی جگہ درست ہے کہ روس اور ایران کی شمولیت کے بغیر شام کا بحران دور نہیں کیا جا سکتا۔اس سے پہلے جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن زیبرٹ نے کہا تھا کہ شام کے مسئلہ کا پائیدار اور قابل قبول حل کا تصور بشار الاسد کے برسر اقتدار رہتے ہوئے ممکن نہیں ہے۔
اسی طرح انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ البتہ یہ بھی حقیقت کے خلاف ہے کہ ہم اس بات کے منتظر رہیں کہ بشار الاسد کی حکومت کل ختم ہو جائے۔زیبرٹ نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی حکومت اس بات پر آمادہ ہے کہ بہ ترتیب شام میں اقتدار کی منتقلی کے لیے اقدامات لازم کو انجام دے۔ بشار الاسد اب زیادہ مدت تک اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے سے صدر انجیلا مرکل اور جرمنی کا یہی موقف ہے لیکن تمام معاملات میں ایران اور روس کی شمولیت ضروری ہے۔

Title: syrian crisis cant be resolved without russia iran german fm | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply