جرمنی میں بم دھماکہ ایک ہلاک، 12 زخمی

برلن: جرمنی میں نوریمبرگ شہر کے قریب ہوئے دھماکے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دس دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے اسے دانستہ طور پر کیا گیا دھماکہ بتایا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے میں مارے گئے شخص کے پاس ایک بیگ تھا جس میں دھماکہ خیز مواد لایا گیا تھا۔
وہ تنہا تھا۔ اس کی شناخت کے بارے میں کوئی فوری اطلاع نہیں ہے لیکن ترجمان نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہوئے تمام لوگوں کی حالت سنگین ہے۔ حکام نے بتایا کہ آنسباخ میں کل ہوئے دھماکے کے واقعہ کے بعد پاس میں ہو رہے ایک موسیقی فیسٹیول سے2000 لوگوں کو محفوظ باہر نکالنا پڑا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ دھماکہ دیدہ دانستہ کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ابھی تک اس سلسلے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ اس درمیان آنسباخ کے میئر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دھماکہ کی وجہ دھماکہ خیز مواد کا استعمال تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian asylum seeker kills himself and injures 12 in germany in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply