شامی فوج نے جبل جبیل کو بازیاب کرا لیا

دمشق: شام کی حکومت کی وفادار فوج کے سپاہیوں نے حمص کے مضافات میں قریتین گاؤں کے اطراف واقع جبل جبیل پر اپنا قبضہ بحال کر لیا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے جبیل ماؤنٹ کی بازیابی کی اطلاع دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کامیابی اس نوعیت سے نہایت اہم ہے کہ یہ وسطی شام کے بہترین شہر تدمر کو باغیوں کے قبضہ سے آزاد کرنے کی راہ کی جانب ایک قدم ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کرتے ہوئے فوج نے کئی نئے ناکوں پرقبضہ کر لیا اور کئی دہشت گردانہ حملے ناکام بنا دیے ۔ان کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔فوج نے مقامی مزاحمتی گروپوں کے تعاون سے 287,397اور 409 ناکوں پر قبضہ کر کے دہشت گرد گروپوں کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔علاقہ بازایب کرانے کے بعد فوجی یونٹوں نے اس گاؤں اور ان ناکوں پر دہشت گردوں کی بچھائی بارودی سرنگوں کو اور دھماکہ خیز آلات کوبھی ناکارہ کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army retakes new areas in lattakia kills many isis militans in raqqa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply