شامی فوج حمص میں کئی اہم علاقے داعش کے قبضہ سے بازیاب کرا نے میں کامیاب

دمشق: شام کی فوج اور اس کے شانہ بشانہ لڑ رہی مقامی فورسز نے صوبہ حمص میں جنگی نوعیت سے ایک کلیدی شہر القریتین کے مضافاتی علاقوں میں واقع دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں پر شدید حملے کر کے کئی اہم علاقے داعش کے قبضہ سے چھڑا لیے۔
دریں اثنا پالمیرا شہر کے شمال مشرقی حصہ میں السخنیہہ مرکز سے متصل علاقہ میں بھی مسلح تصادم جاری رہا۔شام کی حکومت کی وفادار فوج حمص صوبہ میں تلبیسہ، تیر معٰلیٰ اور ام شرشوخ علاقوں میں النصرہ فرنٹ سے زبردست جنگ کر رہی ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز بھی شام کی حکومتی فوج کو اس وقت زبردست کامیاب ملی جب شامی فوج اور لبنان کی حزب اللہ تحریک مزاحمت نے اپنی مشترکہ کاروائی شروع کرتے ہوئے القریتین شہر میں دہشت گردوں کے فوجی ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا اور خطہ میں جنگی نوعیت سے اہم کوہستانی سلسلہ پر قبضہ کر لیا۔
شامی فوج اور مزاحمتی دستوں نے اپنی زبردست کارروائیوں کے پہلے مرحلہ میں القریتین کے مغربی حصہ کے تلول السعود علاقہ میں منتار الرملیہ پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army regains key areas from daesh in homs in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply