شامی فوج کی دیرالزور کی جانب پیش قدمی جاری ،ایک اور گاؤں پر قبضہ

دمشق:شامی فورسز کی جانب سے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس آپریشن میں دہشت گردوں کو مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شامی فوج کے جنگی طیاروں نے دیرالزور میں داعش کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور درجنوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شامی فوج کی بمباری سے دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
شامی فوج نے ریگزار شام میں داعش کے سب سے بڑے ٹھکانے صوبہ حمص کے شہر السخنا کی جانب پیش قدمی کر کے اس پر مکمل طور پر قبضہ کر نے کے بعد اب دیر الزور میں جمع داعش دہشت گردوں پر کاری وار کرنا شروع کر دیا ہے اور شامی طیاروں کی بمباری کے بعد دیرالزور کے عوام نے بھی داعش کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ مقامی افراد نے دہشت گردوں کے ایک میڈیا سینٹر کو آگ لگا دی ہے جبکہ دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب شامی فوج نے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔واضح رہے کہ شام اور عراق کے مختلف علاقوں میں شکست کے بعد دہشت گرد اس وقت شام کے علاقے دیرالزور میں جمع ہو گئے ہیں جو دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army marching on deir ezzor new village captured in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply