دمشق میں فوج کی تین روزہ کارروائی کے دوران 150سے زائد باغی ہلاک

دمشق : شامی فوج نے شام کے دارالخلافہ دمشق کے مشرقی حصہ میں تین روز کی کارروائی کے دوران 150سے زائد باغیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔اس کارروائی میں سیکڑوں باغی زخمی بھی ہوئے۔
شامی خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق فوج نے مشرقی دمشق میں فوجی چوکیوں پر پہنچنے سے پہلے دھماکہ خیز مواد سے لدی تین گاڑیوں کو بھی تباہ اور سات خود کش بمباروں کو بھی ہلاک کردیا۔
فوجی دستوں نے دمشق کے مشرقی حصے کی حفاظت میں مدد کے لیے چوتھے ڈویژن اور پاسداران جمہوریہ شام کے یونٹ کی ایلیٹ فورسز سے تازہ کمک بھی طلب کر لی۔ ابھی تک باغی کوئی قابل ذکر کامیاب حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army kills 150 rebels during damascus offensive in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply