شام پر اسرائیلی فضائی حملہ میں دو شامی فوجی ہلاک

بیروت: سرائیل نے شام کے ایک فوجی اڈے کو نشانہ بناکر فضائی حملے کئے ہیں جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ شام کی فوج نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ کل اسرائیل نے حماہ کے مصیاف شہر کے قریب ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ یہ جارحانہ عمل علاقے کی سیکورٹی اور استحکام کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ دی سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ حملے میں ایک سائنسی تحقیق و ترقی کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ امریکہ کا خیال ہے کہ اس تحقیقی مرکز میں کیمیائی ہتھیار تیار کیے جاتے ہیں۔ اس نے کہا کہ تحقیقی مرکز کے قریب ایک فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس پر کسی ردعمل سے انکار کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army israeli air raid killed 2 soldiers in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply