شامی فوج نے باغیوں کے زیر تسلط علاقوں پر نلکی بم برسائے

بیروت: جنگ پر نظر رکھنے والاحقوق انسانی کے ایک گروپ کے مطابق شامی فوجی ہیلی کاپٹروں نے اس سال پہلی بارجمعہ کو جنوب مغرب میں باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں نلکی بم گراکر جن حملوںمیں ابھی تک زمینی لڑائی لڑی جا رہی تھی اورفضائی قوت برائے نام استعمال کی جا ری تھی اب ان حملوں میں وسعت آگئی۔

جنگ پر نظر رکھنے والی برطانیہ کی ایک تنظیم برائے حقوق انسانی نے کہا ہے شامی حکومتی ہیلی کاپٹروں نے باغیوں کے زیر نگیں علاقہ درعہ میں 12سے زائد نلکی بم گرائے۔

صدر بشار الاسد اردن سے متصل سرحدی علاقہ اور اسرائیلی مقبوضہ گولان پہاڑیوںکو بازیاب کرانے کا عہد کر رکھا ہے اور اسی لیے فوج نے اس ہفتہ بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے۔حملہ الحراک اور بشریٰ الحریر شہروں تک محدود رہا ۔یہ خطہ اسرائیل کے لیے جنگی نوعیت سے تشویش کا باعث ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army drops barrel bombs in southwest rights monitor in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply