شامی فوج اب کسی بھی وقت حلب پر باقاعدہ قبضہ کا اعلان کر سکتی ہے

بیروت:شامی فوج اور اس کے حلیفوں نے باغیوں کے خلاف جنگ کو اس موڑ پر پہنچا دیا ہے کہ کسی بھی وقت وہ حلب فتح کرنے یا اس کی بازیابی کا اعلان کر سکتے ہیں۔شامی فوج کے ذرائع نے آج اس کی اطلاع دی۔
اس سے پہلے پیرو کو باغیوں کے گڑھ پر شدید بم باری کی گئی جس میں وہ پوری طرح تباہ ہوچکے ہیں۔حکومت کے غلبہ والے علاقے میں رائٹر کے نامہ نگارنے بتایا کہ پیر سے باغیوں کے قبضے والے علاقے میں بم باری مسلسل جاری ہے اور وہاں پر کئی شہری پھنسے ہوئے ہیں۔حکومت کے حلب سکیورٹی کمیٹی کے چیف لیفٹننٹ جنرل زید الصالح نے کہا ،”مشرقی حلب میں لڑائی بہت جلد ہونی چاہئے۔ہم باغیوں کو اور زیادہ وقت نہیں دینا چاہتے۔وہ یا تو خودسپردگی کریں گے یا انہیں مرنا ہوگا۔“
شامی ا?بزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ پیر کو مشرقی حلب کے سبھی اضلاع سے باغیوں کو کھدیڑ دیا گیا تھا۔حکومت کے غلبہ والے اضلاع میں فوج نے اس جیت کا جشن منانا کردیا ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ حلب میں باغیوں کے قبضے والے علاقے پر شامی فوج کے فضائی حملے میں شہریوں اور انتہا پسندوںسمیت 60 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانیہ سے کام کرنے والی شامی رسد گاہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ یہ اموات فردوس، بستن القصر اور جبدیا علاقوں میں شامی فوج کی جانب سے کئے گئے فضائی حملے میں ہوئی ہیں۔ فوج نے شیخ سعید ضلع سے باغیوں کوپسپا کر کے اس پر قبضہ کر لیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army close to aleppo victory in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply