شامی فوج نے المیادن کو داعش کے تسلط سے آزاد کرالیا

بیروت:(یواین آئی)شامی فوج نے اپنے حامی ملک روس اور ایران کی فوجوں کے ساتھ مل کر مشرقی شام کے المیادن میں دہشت گردتنظیم دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کے قبضے والے علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔
ایک تنظیم کی رپورٹ کے مطابق شام اور حامیوں کی فوج جہادی گروپوں کے المیادن شہر کے اہم اڈے کی سمت بڑھ گئی ہے۔روس اور ایران کی فوجوں کی حمایت سے شام کی فوج نے پیر کو المیادن شہر میں دہشت گردوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army battles islamic state in al mayadin town report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply