اسرائیل کو دمشق پر راکٹ حملہ کے سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں: شام کی دھمکی

عمان:شامی فوج کی ایک کمان کے مطابق اسرائیل کی جانب سے آج دارالحکومت دمشق کے مغرب میں واقع فوج کے ایک بہت بڑے ہوائی اڈے پر راکٹ داغے گئے۔ شامی فوج نے ان راکٹ حملوں کو شدید بتاتے ہوئے اسرائیل کو منفی نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژنن نے فوج کے حوالے سے بتایا کہ آدھی رات کے بعد شمالی اسرائیل کے ٹائبیریا جھیل کے پاس سے راکٹ داغے گئے جو ہوائی اڈے کے احاطے میں آکر گرے۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں راکٹ حملوں میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں فوج کے ہوائی اڈے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں واقع فوج کے اس ہوائی اڈے کا استعمال باغیوں کے قبضے والے علاقوں پر راکٹ حملے کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syrian army accuses israel of attacking strategic military airport near damascus in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply