شام کی فوج کی زبردست پیش قدمی،دیر الزور کا محاصرہ توڑ کر شہر میں داخل

دمشق: شامی فوج دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف جنگ میں پیشقدمی کرتے ہوئے شام میں داعش کے زیر قبضہ آخری شہر اور دہشت گردوں کے سب سے بڑے گڑھ دیرالزور کے محاصرے کو توڑتے ہوئے شہر میں داخل ہو گئی ہے۔ شامی فوج کے دیرالزور میں داخل ہوتے ہوئے دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جبکہ شامی فوج نے لاو¿ڈ اسپیکروں سے اعلان کر دیا ہے کہ شہر کا محاصرہ توڑ دیا گیا ہے جس کے بعد دیرالزور کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔شامی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر کا کہنا ہے کہ فوج بہت جلد دیرالزور سے دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے شہر کا کنٹرول حاصل کرے گی۔ دوسری جانب شامی فوج نے اردن اور شام کی سرحدوں پر موجود غیر قانونی گزرگاہوں کو بھی بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے داخلے کے تمام راستے مسدود ہو گئے ہیں۔ شامی فوج کی کارروائی میں درجنوں دہشت گردہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ دیرالزور گزشتہ تین سال سے دہشت گرد تنظیم داعش کے محاصرے میں ہے جبکہ وہاں کے باشندوں نے داعش کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بجائے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria war army breaks is siege of deir al zour in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply