شام کے صوبہ ادلب میں زہریلی گیس حملہ، 58 ہلاک،سو سے زائد بیمار

بیروت:شام کے شمال مغربی ادلبصوبے میں مشتبہ زہریلی گیس کے حملے میں 9بچوں سمیت58 افراد ہلاک اور100سے زائددیگر بیمار پڑ گئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق منگل کے روز یہ حملہ باغیوں کے قبضے والے خان شیخون شہر میں شامی حکومت یا روسی جیٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد متعدد لوگوں کا دم گھٹنے لگا اور بہت سارے لوگ بیہوش ہو گئے۔
آبزرویٹری نے میڈیکل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حملے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملہ زہریلی گیس سے کیا گیا ہے۔ ایک شامی فوجی ذرائع نے کہا کہ گزشتہ ہفتے حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے جو کہ ‘سچ سے دور’ہے۔ وہیں اورینٹ نیوز ٹیلیویژن نے بتایا کہ حملے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سول ڈیفنس ریسکیو ورکرز کے ایک ترجمان محمد حسان نے بتایا کہ قریبی شہر شرمین میں جہاں اس حملے کے بعد جس میں14افراد بیمار پڑ گئے، ہر شخص خوفزدہ اور بچے بری طرح سہمے ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria suspected chemical attack kills dozens in idlib province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply