شام کی صورت حال ناقابل قبول، دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت: اوباما

اقوام متحدہ: امریکہ کے صدر براک اوباما نے آج کہا کہ شام کی صورت حال ناقابل قبول ہے اور وہاں گزشتہ پانچ سال سے جاری لڑائی کو روکنے کے لئے دنیا کو جس طرح سے متحد ہونا چاہئے اس طرح کا اتحادبھی نہیں ہے۔
شام میں امریکہ اور روس کی کوششوں سے جو جنگ بندی ہوئی تھی وہ ناکام ہو گئی۔ مسٹر اوباما نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے لئے جمع ہوئے عالمی لیڈروں سے پناہ گزینوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہم سبھی جانتے ہیں کہ شام میں کیا ہو رہا ہے یہ ناقابل برداشت ہے“۔ انہوں نے شام کے معاملے میں متحد ہونے پر بھی زور دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria situation unacceptable world needs to unite says obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply