شام میں باغیوں کے مقبوضہ علاقوں پر شامی فوج کی بمباری، 17 افراد ہلاک

بیروت:مغربی شام کے صوبہ ہما میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر آج فضائی حملے میں شدید بمباری کی گئی۔ یہ بمباری شام کی سرکاری فوج کی طرف سے کی گئی ہے۔ ان علاقوں پر باغیوں نے حالیہ دنوں میں قبضہ کیا تھا، جو متنازعہ صدر اسد رجیم کے لئے جنگی نوعیت سے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
شامی حقوق انسانی کی نگراں تنظمی نے بتایا کہ گزشتہ رات سے جاری ان حملوں میں 17 لوگوں کی موت ہو گئی۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویڑن کی خبر کے مطابق یہ حملہ دہشت گردوں زیر قبضہ علاقے پر کیا گیا جس میں بہت سے لوگ مارے گئے۔ باغیوں کی طرف سے منگل کے روز کئے گئے حملے میں اس علاقے پر کنٹرول کیا گیا تھا، جہاں بیشتر عیسائی اور علوی آبادی ہے۔
یہ علاقہ ساحلی پہاڑی سلسلہ کے مشرق میں واقع ہے جوبشار اسد کے علوی فرقہ کا گڑھ ہے۔ باغی گروپوں کی تازہ پیش قدمی کی مہم میں جند الاقصیٰ اور فری سیرین آرمی کے وابستہ متعدد گروہ شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria regime bombing kills 17 in rebel held areas in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply