باغیوں نے شام کے حمہ صوبہ پر قبضہ کیا

دوبئی:شام میں باغیوں نے سرکاری فورسز کے ساتھ جاری لڑائی میں ملک کے وسطی صوبے حمہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ انسانی حقوق کے شامی ادارے نے بتایا حمہ صوبے میں 2014 کے بعد سے باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان یہ سب سے بڑا حملہ تھا جس میں چھ بچوں سمیت کم از کم 25 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ لڑائی اپوزیشن کے قبضہ والے ادلب صوبے کے جنوب میں واقع حمہ میں ہوئی۔ باغیوں کا حمہ صوبے میں داخل ہونا اسد حکومت کے لیے ایک بڑا دھکا ہے. اس علاقے میں روس اسد حکومت مخالف طاقتوں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے. باغیوں کا مقصد اس علاقے کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرنا ہے۔ حمہ شام کو چوتھا سب سے بڑا شہر ہے اور باغی تقریباً 10 ?لوم?ٹر اندر تک داخل ہو چکے ہیں۔
پچھلے چار دنوں میں باغی حمہ صوبہ کے 14 گاؤں پر کنٹرول کرچکے ہیں۔ جہادیوں اور سنی جنگجوؤں سمیت حکومت مخالف گروپوں نے ہوائی اڈے پر اپنا قبضہ دوبارہ جمانے کے لیے پیر کو حمہ میں زبردست جارحانہ کارروائی کی. اسی ہوائی اڈے سے سرکار حامی ہیلی کاپٹر اڑانیں بھرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria rebels make gains in major hama offensive in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply