امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں کا ایک فوجی ہوائی اڈے پر قبضہ

عمان: (رائٹر) امریکی حمایت یافتہ شامی باغیوں نے مغرب حمایت یافتہ خصوصی فوجی دستہ کی مدد سے عراق کی سرحد کے نزدیک ایک فوجی ہوائی اڈے پر آج قبضہ کر لیا جس پر پہلے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا کنٹرول تھا۔
یہ ایئر پورٹ فوجی نقطہ نظر سے اہم علاقہ البکمل کے نزدیک ہے۔یہ اطلاع برطانیہ کی سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی ہے۔آبزرویٹری کے مطابق بدھ کو علی الصباح غیر ملکی چھاتہ بردار فوجی ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹر سے پیراشوٹوں کے ذریعہ اترے اور انہوں نے البکمل سے تین کلومیٹر دور واقع ہمدان ایئرپورٹ پر قبضہ کر لیا۔
امریکی حمایت یافتہ نیو سیرین آرمی نے منگل کو یوکریو ندی کے نزدیک واقع قصبے پر حملے کا اعلان کیا تھا. اس قصبے پر قبضے سے دہشت گردوں کی شام سے عراق کی نقل و حرکت رک جائے گی۔باغیوں نے ہمران گاو¿ں پر قبضے کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے اس کی تفصیل نہیں دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria rebels battle is at iraqi border in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply