شامی جمہوری اتحاد کے فوجی دیر الزور میں داخل

بیروت:امریکہ کی حمایت یافتہ سیریا ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) اتحاد کے فوجی دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف پیش قدمی کرتے ہوئے اس پر زبردست حملہ کرنے کی نیت سے پہلی بار دیر الزور صوبے میں داخل ہو گئے۔ کردش فوجی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ملک کے شمالی رقہ کے زیادہ تر حصوں پر قبضہ کر چکا دہشت گرد گروپ کو مکمل طور پر گھیر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ کردش اور عرب جنگجووں سے مل کر تشکیل دیا گیا ایس ڈی ایف دیر الزور کے شمالی صوبے میں داخل ہو گیا ہے اور داعش کے قبضے والے کئی دیہی علاقوں پر اپنا تسلط قائم کر لیا ہے۔ اس مہم کا مقصد دیر الزور کے رقہ سے داعش کو کی جا رہی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، “ایس ڈی ایف کی فوجی مہم دیر الزور کی صوبائی سر حد جنوبی حساکہ سے اس کے شمالی حصے کے اندرون میں جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria democratic forces enter deir al zor province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply