شام کے شہر غوطہ میں121بچوں سمیت 510 شہری ہلاک

غوطہ:(ایجنسی) انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے سیرین آبزرویٹری گروپ (ایس او جی) نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ زدہ شام کے شہر غوطہ میں سرکاری فوج اور فضائیہ کی جانب سے کارروائیوں اور بمباری سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 121 بچوں سمیت 510 عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایس اوجی نے واضح کیاکہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں شام میں جنگ بندی کے معاملے پر ووٹنگ جمعرات کو ہونا تھی لیکن دوبارہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔
ایس او جی کے مطابق مشرقی غوطہ گزشتہ کئی عرصے سے روس فضائیہ کی حمایت یافتہ شامی حکومتی فورسز کے نشانے پر ہے اور یہاں شدید بمباری کی جارہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: syria death toll over 500 as eastern ghouta bombing continues in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply