شام بحران سعودی عرب اور روس کے درمیان مشترکہ تعاون پر اثر انداز نہیں ہوگا:عدیل الجبیر

جدہ:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدیل ال جوبیر نے کہا ہے کہ شام پر اختلافات سے روس اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ تعاون متاثر نہیں ہوگا۔عدیل نے مزید کہا کہ روس ریاستوں کی خود مختاری کے اصول کا احترام کرتا ہے جس کی سعودی عرب تصدیق کر تا ہے۔
ا ل جوبیر نے ٹوئیٹ کیا کہ افکارو نظریات میں اختلافات کی خلیج کو پاٹنے کے لیے وسعودی عرب اور روس کے درمیان رابطہ اور مشاورت جاری ہے۔انہوںنے مزید ٹوئیٹ کیا کہ روس ایک سوپر پاور ہے اور سعودی عرب اس سے مختلف شعبہ حیات میں عمدہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیل، توانائی، کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے کئی مشترکہ پراجکٹ چل رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدو جہد جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria crisis wont affect ksa russia ties al jubeir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply