ترکی اور روس میں شام جنگ بندی مسودہ پر اتفاق

انقرہ:ترکی اور روس شام میں جنگ بندی نافذ کرنے کی تجویز پر متفق ہو گئے ہیں۔ ترک خبررساں ایجنسی اناطول نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز کو شام کے متحارب فریقوں کی میٹنگ میں پیش کیا جائے۔
تجویز کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں جنگ زدہ حلب میں نافذ کی گئی جنگ بندی کو پورے شام میں توسیع کرکے پورے شام میں نافذ کیا جائے۔ روس، ایران اور ترکی نے گزشتہ ہفتے ماسکو میں ہونے والی میٹنگ میں کہا تھا کہ وہ شام میں امن معاہدے مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے ماسکو کے اجلاس میں ایک منشور بھی قبول کیا تھا جس میں معاہدے کے اصول وضع کیے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria conflict turkey and russia agree ceasefire plan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply