شام کے طیفور ہوائی اڈے پر ہلاکت خیز میزائل حملوں میں متعدد ہلاک و زخمی

دمشق: شام میں پیر کے روز اس وقت متعدد شہری ہلاک و زخمی ہو گئے جب قومی دارالسلطنت دمشق کے قریب باغیوں کے زیر کنٹرول علاقہ پر کیمیا ئی حملوں کا امریکہ اور فرانس کی جانب سے زبردست جواب دینے کے انتبا ہ کے بعد ایک شامی فوجی ہوائی اڈہ کو نشانہ بنا کر ہلاکت خیز میزائل حملے کیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی سیرین عرب نیوز ایجنسی (سانا)کے مطابق حمص شہر کے قریب واقع طیفور ہوائی اڈے پر جسے ٹی 4بھی کہا جاتا ہے، کئی میزائل آکر گرے ۔ تاہم ابھی تک اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ ان حملوں کا کون ذمہ دار ہے۔
واضح ہو کہاتوار کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹمپ نے شام کے صدر بشار الاسد کو جانور کہا تھا اور انتباہ دیا تھا کہ وہ اپنے حلیفوں ایران اور روس کے ساتھ بڑی قیمت چکائے گا۔
مسٹر ٹر مپ اور فرانس کے صدر ایمانوئیل مارکن نے اسی روز ایک مشترکہ بیان جاری کر کے انتباہ دیا تھا کہ اس حملہ کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria conflict strikes hit syrian airfield state media report in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment