شام میں زہریلی گیس حملہ نے اسد سے متعلق میرا نظریہ بدل دیا: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی اتحادی فوج دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش ) کو تباہ کرکے تہذیب و تمدن کی حفاظت کرے گی۔ ٹرمپ نے شام میں زہریلی گیس حملہ کو بھی، جس میں 70افراد ہلاک اور سیکڑوں بیمار ہو گئے، انسانیت کے خلاف بدترین کارروائی بتاتے ہوئے اسے ’ بنی نوع انسان کی توہین‘ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وحشیانہ حملہ نے انہیں اندر سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا اور انہیں شامی صدر بشار الاسد سے متعلق اپنی سوچ اور خیالات کو بدلنا پڑا۔
مسٹر ٹرمپ نے اردن کے شاہ عبداللہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کل کہا کہ داعش کو تباہ و بربادکردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ”شاہ عبداللہ داعش کے خلاف جنگ لڑنے اور اس کو شکست دینے والے ایک رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں“۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے داعش کو پہلے ہی ختم کرنے کا منصوبہ بنارکھا ہے۔اس بابت امریکی وزیر دفاع جم میٹس پینٹاگون کی ابتدائی رپورٹ وہائٹ ہاؤس کو سونپ چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria chemical attack has changed my view of assad says trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply