حلب میں خود کش دھماکہ میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر126ہو گئی

دمشق:شام میں جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقے راشدین میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 126 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شہر چھوڑ کرجانے والے بسوںکے قافلے میں جو شام کے شہر حلب کے مضافات سے گذر رہا تھا ایک خودکش بمبار نے خود اڑا دیا جس میں چالیس افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد شدید زخموں کے شکار ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران مزید ہلاکتیں پیش آئی۔
تفصیلات کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے جس میں کمسن بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ شام میں انسانی حقوق کیلئے وائٹ ہیلمٹ کے نام سے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کے مطابق خودکش حملے میں ہلاک افراد کی تعداد 126 ہوگئی جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب بھی متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کے انخلا کے لئے ایران اور قطر نے معاہدہ کیا تھا۔ جس کے پہلے مرحلے میں جنگ سے متاثرہ علاقوں سے انخلا کے لئے ہزاروں افراد باغیوں کے زیرقبضہ علاقے راشدین میں جمع تھے کہ دھماکا ہوگیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria bomb attack as death toll rises to 126 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply