کرغزستان میں چینی سفارت خانے پر خود کش حملہ مشرقی ترکستان اسلامی موومنٹ نے کیا تھا

کرغزستان میں چینی سفارت خانے پر خود کش حملہ مشرقی ترکستان اسلامی موومنٹ نے کیا تھا
بشکیک: کرغزستان کی سیکورٹی سروس کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے کرغزستان میں چینی سفارت خانے پر جو خود کش حملہ کیا گیا تھا وہ شام میں سرگرم ایغور دہشت گردوں کی ہدایت پر مشرقی ترکستان اسلامی موومنٹ کے ایک خود کش بمبار نے کیا تھا۔
ایغور خود کش حملہ آور نے 30 اگست کو دھماکہ خیز مادہ سے لدی اپنی گاڑی کوچینی سفارت خانے کے دروازے سے ٹکرا دیا تھا۔ خود کش حملہ آور کو زورخلیلو کے پاس سے تاجکستان کا پاسپورٹ ملا تھا۔
واضح رہے کہ اس خود کش حملے میں ایک ہلاک اور چینی سفارت خانہ کے 3ملازمین زخمی ہو گئے تھے۔ چین نے اس واقعہ کی مذمت کی تھی اور کرغستان سے اس کی تحقیقات کے ساتھ سفارت خانے کی سیکورٹی بڑھانے کی اپیل کی تھی۔