اسد وفادار فوج کے اڈوں پر امریکہ و برطانیہ کے میزائل حملوں میں کئی ایرانیوں سمیت 38ہلاک ،درجنوں زخمی

دمشق: شام کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی و برطانوی فوجوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے اڈوں کو نشانہ بنا کر راکٹ حملے کیے جس میں 38فوجی ہلاک اور50سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایرانیوں کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔شام میں ذرائع نے بتایا کہ قومی دارالخلافہ سے213کلومیٹر دور ہامہ اور حلب کے قریب واقع فوجی اڈوں پر دھماکے ہوئے۔ اسد حکومت سے وابستہ کچھ شامی میڈیا گھرانوں نے دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا ہے ۔لبنانی اخبار الاخبار کے مطابق جن اڈوں کو نشانہ بنا یا گیا وہاں ایران کے پاسداران انقلاب اور شامی فوج تعینات تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجنوں افراد اس حملہ میں زخمی ہوئے تھے ۔ان سب زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بنکر بسٹل میزائلوںکا اس حملہ میں استعمال کیا گیا۔شام کے اخبار تشرین نے اپنے فیس بک صفحہ پر کہا کہ یہ حملہ شمالی اردن میں امریکی و برطانوی فوجی اڈوں سے کیا گیا جس میں 9بال؛سٹک میزائل داغے گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria army enemy missiles strike two bases iranians among dozens in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply