شامی فوج کا حلب کے دو بڑے علاقوں پر قبضہ ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

بیروت: شام کے حلب شہر کے مشرقی حصے میں سرکاری فوج اور اس کے حامی جنگجوؤں کی پیش قدمی اور حلب کے دو اہم اضلاع پر قبضہ کے ساتھ ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور انہوں نے سرحدی چوکی کے قریب اپنے گھروں کو چھوڑ دیا ہے۔
سرکاری فوج اور اس کے حامیوں کی پیشقدمی سے ایسا نظر آرہاہے کہ باغیوں کا اہم گڑھ اس کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ سرکاری فوج اور اس کے حامیوں نے ہفتہ کو ہنانو ہاؤسنگ ضلع کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا۔کل اس نے ہنانو ہاؤسنگ ضلع کے قریبی ضلع جبل بدرو پر قبضہ کیاتھا۔بعد میں فوج نے بتایا کہ اس نے تیسرے ضلعہولوک پر بھی قبضہ کر لیا۔
اس ضلع کے قبضے میں بڑی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے۔ یہ علاقے ابھی تک باغیوں کے کنٹرول میں تھے۔ دریں اثنا سیکڑوں شہری بھاگ کر سرکاری کنٹرول والے علاقے میں پہنچ رہے۔ چند گھنٹہ قبل باغیوں سے وابستہ ذرائع نے بتایا ہے کہ پڑوس میں واقع ضانو ضلع انکے ہاتھ سے نکل چکا ہے اور اب وہ سرکار کے قبضہ میں ہے۔ حلب پر شامی فوج کے حملے 13 ویں روز بھی جاری ہیں اور ان علاقوں میں قریب 2.75 لاکھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں واقع انسانی حقوق کی شامی رصد گاہ کے مطابق اس لڑائی میں اب تک 27 بچوں سمیت 219 شہریوں کی موت ہوچکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Syria army captures key aleppo districts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply